مقصد پانے کیلئے کشتیاں جلا دیتا ہوں: عمران خان کا نمل یونیورسٹی میں خطاب

Imran Khan

Imran Khan

میانوالی (جیوڈیسک) مقصد پانے کیلئے کشتیاں جلا دیتا ہوں، دوسروں کی ثقافت اپنانے والے اپنی شناخت بھول جاتے ہیں، عمران خان کا نمل یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب، کہتے ہیں مشکل حالات میں سیاست چھوڑ دیتا تو پارٹی نہ بنتی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں 70 فیصد آبادی 35 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ہمارے نوجوان دوسروں کے کلچر کے غلام بن چکے ہیں۔

دنیا سے پیچھے رہ جانے کے سبب ہماری قوم الجھن میں مبتلاء ہے اور ہم مغربی ثقافت سے متاثر ہیں مگر دنیا میں کہیں بھی جائیں۔

اپنے ملک اور شناخت کو نہ بھولیں کیونکہ گدھے کے اوپر لکیریں ڈالنے سے وہ زیبرا نہیں بن جاتا۔