پش اپس کھلاڑی کی صوابدید ہے، کرکٹ معاملات کو سیاسی نہ بنایں: نجم سیٹھی

Najam Sethi

Najam Sethi

لاہور (جیوڈیسک) احتجاج سیاستدانوں نے کیا مگر نجم سیٹھی نے غصہ میڈیا پر نکال دیا۔ نجم سیٹھی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پی سی بی آرمی کی فٹنس ٹریننگ کا معترف ہے، جیت پر سجدہ یا پش اپس کھلاڑی کی صوابدید ہے۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ میڈیا کو کرکٹ کے معاملات کو سیاسی بنانے سے اجتناب کرنا چاہئے۔ حالانکہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کو پش اپس لگانے سے روک دیا ہے اور اب ٹیم میں پش اپس کا سلسلہ بند ہو گیا ہے۔

اب نجم سیٹھی نے اپنے ایک تازہ ٹویٹر پیغام میں یہ بھی کہہ ڈالا ہے کہ پش اپس پر کوئی پابندی نہیں اگر کھلاڑی سنچری بناتا ہے تو اسے 100 پش اپس لگانے چاہیں۔