پیوٹن کا سعودی عرب اور ترکی کے سربراہوں سے رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

President Putin

President Putin

ماسکو (جیوڈیسک) صدر پیوٹن نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

کریملن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے روسی صدر نے شامی صدر بشارالاسد کے دورہ ماسکو کے بعد شاہ سلمان کو فون کیا۔

بیان میں شام کی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

دوسری جانب صدر پیوٹن نے ٹیلی فون پر ترکی کے صدر رجب طیب اردگان سے بات چیت میں صدر اسد کے دورے اور شام کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔