کروڑ لعل عیسن کی خبریں 26/05/2015

پیرمحل (نامہ نگار) پیرمحل میں بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے کچہری سے تھانہ موڑ تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں پولیس نے خلاف شدید نعرہ بازی کی تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ڈسکہ میں پولیس کی فائرنگ سے صدر ڈسکہ بار سمیت دو وکلا کے قتل کے خلاف تحصیل بارایسوسی ایشن پیرمحل کے وکلانے ہڑتال کرتے ہوئے عدالتوں کا بائیکاٹ کرتے احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت شاہد زیب سرگانہ، طاہر صفوری ایڈوکیٹ ، محمد جمیل ونیس ، میاں طاہر ایڈوکیٹ شوکت بلوچ نے کی احتجاجی ریلی کچہری سے شروع ہوکر تھانہ موڑ پر اختتام پذیر ہو ئی، احتجاجی ریلی میں پنجاب پولیس نے خلاف شدید نعرہ بازی کی وکلاء نے تحصیل بار ڈسکہ کے صدر سمیت 2 وکلاء کے قتل کے واقعے کی شدید الفاظ مذمت کی اور اس واقعے میں ملوث ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا سانحہ ڈسکہ کے خلاف وکلاء نے ہڑتال کرتے ہوئے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کر دیا ہے ، کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا ، احاطہ کچہری میں سیکیورٹی پر معمور اہلکار بھی غائب تھے دوردراز علاقوں سے آنے والے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
……………………………………
……………………………………
پیرمحل (نامہ نگار) پیرمحل بائی پاس اور شورکوٹ روڈ کی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا کام شروع ہو چکا ہے لیکن ناقص میٹریل کے استعمال سے سڑکیںمرمت سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہورہی ہیں تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر کا بائی پاس جس کی لمبائی سات کلومیٹر ہے اس کی مرمت کے لئے حکومت پنجاب نے تقریبائ 77 لاکھ روپے جاری کئے ٹھیکیدار کی طرف سے تعمیرومرمت کا کام زور وشور سے جاری ہے اور ٹھیکیدار کے ناقص میٹریل جن موٹی بجری ،ناقص تارکول ڈال کر سڑک کو تعمیر کر رہے ہیں، جبکہ پیرمحل شورکوٹ روڈ پر تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے ناقص میڑیل کی وجہ سے چنددن قبل مرمت ہونے والے سٹرک ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے مگر متعلقہ ایس ڈی او پروانشل ہائی وے نے اپنی آنکھیں بند کر لی ہیں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے جس کا دل چاہتا ہے لوٹ مار کرتا چلا جا رہا کو ئی پوچھنے والا نہیں اور گورنمنٹ کے خزانہ کو بھاری نقصان پہنچایا جا رہا ہے شہری حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کی تعمیرومرمت میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروںکے علاوہ اس میں ملوث افسران کے خلاف ٹھوس بنیادوں پر کاروائی کرے تاکہ آئندہ کوئی بھی سڑکوں کی تعمیرومرمت میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کی جرآت نہ کرے پیرمحل بائی پاس اور شورکوٹ روڈ کی دوبارہ مرمت کروائی جائے۔

Shor Kot Road Repaird

Shor Kot Road Repaird