قادری اسپورٹس ،میٹرو ول اسٹار ،عثمان شہید ،خیبر مسلم ،شاہین افغان کی کامیابی

Football

Football

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ویسٹ کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری “نیشنل بنک ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹ بال چمپئن شپ 2016ء “میں مزید میچوں کے فیصلے ہو گئے۔ کھیلے گئے پہلے میچ میں قادری اسپورٹس نے پنالٹی ککس پر غنی اسپورٹس کو 4-3سے شکست دیدی ،دوران کھیل مقابلہ 1-1گول سے برابر رہا ۔دوسرے میچ میں میٹرو ول اسٹار نے ینگ انصاری کو 3-2سے ڈھیر کر دیا۔

تیسرے میچ میں عثمان شہید کلب نے سوسائٹی برادرز کو پنالٹی ککس پر 4-3سے ہرا دیا یہ مقابلہ بھی وقت مقررہ تک بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا ۔کھیلے گئے چوتھے میچ میں خیبر مسلم کی ٹیم نے عمدہ کھیل کی بدولت فرنٹیئر مجاہد کو 2-0سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم کے فاروق اور عبدالحق نے گول اسکور کئے ۔پانچویں اور آخری میچ میں شاہین افغان نے اصلاح بلوچ کو 2-2گول سے برابری کے بعد پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیدی۔

شاہین افغان کے حبیب نے 2جبکہ اصلاح بلوچ کے سرفراز اور صغیر نے ایک ایک گول اسکور کئے ۔چمپئن شپ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض سلیم فیض ،کلام الدین ،الطاف مگسی،ذین،عبدالکریم ،دوست محمد ،شاہد ،نصیر ،جاوید اقبال ،تنویر ،عابد ،عمران ،دلمراد بلوچ ،ابرار اور ہارون نے انجام دیئے ۔میچ کمشنر اقبال منہاس ،عبدالغفور ،مراد فاروقی اور غلام حسین اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر