شیخ قیصر شمس گچھا کو بے مثال خدمات کے پیش نظر پارٹی کا سینئر نائب صدر سٹی نامزد کیا جائے

Hafiz Tahir Jameel

Hafiz Tahir Jameel

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما حافظ طاہر جمیل میاں نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں اور سٹی صدر شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ گچھا برادری کے چشم و چراغ شیخ قیصر شمس گچھا کو ان کی بے مثال خدمات کے پیش نظر انہیں پارٹی کا سینئر نائب صدر سٹی نامزد کیاجائے تاکہ دیرینہ کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ قیصر شمس گچھا اور اُن کی فیملی کی سیاسی خدمات کو کسی صورت بھی فراموش نہیں کیا جائے گا حالیہ بلدیاتی انتخابات میں انہوں نے حلقہ میں اپنی شاندارطاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹی تنظیم کے حمایت یافتہ امیدوار سلطان بٹ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر اپنی اہلیت ثابت کی تھی اور قائدین پر واضح کردیا تھا گچھا فیملی کیا حیثیت رکھتی ہے، بلاشبہ پی پی 72 میں گچھابرادران کا زبردست اثرورسوخ ہے اس لیے قیادت ایک بھی لمحہ ضائع کئے بغیر شیخ قیصر شمس گچھا کی نامزدگی کا اعلان کرے۔

انہوں نے سٹی صدر شیخ اعجاز احمد سے کہا کہ بطور سٹی صدر ان کا حق بنتا ہے کہ وہ گوہر نایاب تلاش کریں تو ہم نے وہ گوہر نایاب سب کے سامنے واضح کر دیا ہے لہٰذا وہ شیخ قیصر شمس گچھا کو اپنی ٹیم میں شامل کرکے سٹی تنظیم کو مزید مضبوط بنائیں۔