قلات: ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی، 6 شر پسند ہلاک

FC Operation

FC Operation

قلات (جیوڈیسک) ایف سی ترجمان کے مطابق قلات کے علاقے جوہان میں کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا۔

کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چھ شرپسند ہلاک ہو گئے جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف سی حکام کے مطابق ملزموں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔