قلات میں ایف سی کی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک

Security Forces

Security Forces

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع قلات میں ایف سی کی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان ایف سی کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں ایف سی کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد ایف سی کی جوابی فائرنگ میں 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزمان ایف ڈبلیو او کیمپ پر حملے سمیت ٹارگٹ کلنگ اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔