علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی کا منعقدہ جلسے سے خطاب

layyah

layyah

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) اہلِ تشیع اگر ملک میں امن چاہتے ہیں تو اصحاب رسول اور اماں عائشہ کے بارے میں اپنے علماء اور ذاکرین کی زبان کو بند کروا لیں۔ شب برأت کی رات ہمیں کملی والے کے صدقے سے عطا ہوئی۔ ایمان لانے والے امتی کی بروز قیامت بخشش ہو گی۔

حضرت عائشہ صدیقہ کے ساتھ حضور نبی کریم ۖ کا رشتہ آسمانوں پر طے ہوا۔ اور آپ کی محبت حضور ۖ کے سینے میں ڈالی گئی۔ اماں عائشہ پر الزام لگانے والے کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کے 18 ویں پارے میں آپ کی عظمت اور پاگیزگی بیان کی۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے گزشتہ رات کمال چوک پر قمر چشتی کی جانب سے منعقدہ جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جلسہ کی صدارت پیر آف چھتر شریف پیر سید غوث محمد شاہ گیلانی نے کی۔ قاری اشفاق سعیدی گولڑوی نے کہا کہ ملک میں امن و امان قائم رکھان ہے تو پھر اصحاب رسول اور اہل بیت کے بارے میں اپنے خیالات روشن رکھنے ہونگے۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے لاکھوں افراد کے نام غلام عباس ، غلام حسین وغیرہ ہیں لیکن اہل تشیع کے کسی شخص کا نام غلام صدیق ، غلام عمر نہیں۔

اگر تمہارے دل نہیں مانتے تو کوئی بات نہیں۔ الیکن اپنے ذاکرین اور علماء کی زبانوں کو کنٹرول کریں تا کہ اہل سنت کی دل آزاری نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیامت کے روز حضرت علی اس شخص کو پل صراط سے گزاریں گے جس کے دل میں حضرت ابو بکر صدقی کی محبت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت حسن اور حضرت حسین جنتیوں کے سردار ہیں۔ ان سے بغض رکھنے والا ہرگز مسلمان نہیں ہو سکتا۔