میاں قاسم فاروق میانی سے بلا مقابلہ یونین کونسل کے چیئر مین منتخب ہو گئے ہیں

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر میاں قاسم فاروق میانی سے بلا مقابلہ یونین کونسل کے چیئر مین منتخب ہو گئے ہیں ان کے مقابلے میں کوئی دوسرا امیدوار سامنے نہ آیا، میاں قاسم فاروق کے بلامقابلہ منتخب ہونے کی اطلاع ملنے پر مسلم لیگ ن سٹی کے صدر شیخ اعجاز ایڈووکیٹ ایم پی اے مبارکباد پیش کرنے ان کیگھر پہنچ گئے۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی میاں فاروق احمد ،میاں معظم فاروق اور فیملی کے دیگر ممبران بھی موجود تھے ،شیخ اعجا ز احمد نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے پنجاب بھر سے نمایاں کامیابی حاصل کی اس کے بعد ضمنی انتخابات میں بھی میدان مارا اب فیصل آباد میں میاں قاسم فاروق کی کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ فیصل آباد مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے۔

میاں قاسم فاروق کی کامیابی سے ضلع بھر میں مسلم لیگ ن مزید مستحکم ہوگی انہوں نے کہا کہ میاں فاروق ،میاں قاسم فاروق فیملی کی مسلم لیگ ن کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ،دور آمریت میں بھی یہ فیملی ثابت قدم رہی اور اپنے قائد کا ساتھ نہیں چھوڑ ا اس طرح کے لوگ کسی بھی پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے میاں قاسم فاروق کی کامیابی پر نہ صرف انہیں بلکہ فیملی کے دیگر تمام ممبران کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر میاں قاسم فاروق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کی کی نیک نامی کیلئے کسی بھی حد تک جالنے کو تیار ہیں۔