قاسم ضیا کے جسمانی ریمانڈ میں چھ روز کی توسیع

Qasim Zia

Qasim Zia

لاہور (جیوڈیسک) احتساب عدالت کے باہر پیپلز پارٹی کے جیالے قاسم ضیاء سے اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہو گئے۔ جیالوں نے قاسم ضیاء پر مقدمہ کو سیاسی انتقامی کاروائی قرار دیا اور قاسم ضیاء کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

نیب پنجاب نے قاسم ضیاء کو احتساب عدالت میں پیش کر کے بتایا کہ قاسم ضیاء نے نجی کمپنی کے ساتھ ملکر شہریوں کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ کیا اور شہریوں کو منافع کی رقم تو دور کی بات اصل رقم کی ادائیگی بھی نہیں کی۔

لہذا جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ قاسم ضیاء کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ الزامات بے بنیاد ہیں عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد قاسم ضیا ء کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع کر دی۔