قطر دہشت گردوں کی مالی امداد کو فی الفور بند کر دے، ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کی جانب سے “دہشت گردی کی انتہائی بلند سطح پر ” پشت پناہی کیے جانے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس چیز کو قلیل مدت کے اندر ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹرمپ نے رومانین صدر کلاس کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرس میں قطر کے معاملے پر توجہ مبذول کرائی ۔

قطر کے دہشت گردوں سے تعاون کرنے کا دعوی کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ “قطر، تاریخ وار اعلی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں مصروف ہے ، ہمیں اس کی دہشت گردوں کو فراہم کردہ مالی امداد کو روکنا ہو گا، ہم نے اس ضمن میں اس ملک سے اپیل کرنے کے لیے ایک فیصلہ بھی کیا ہے۔”

دہشت گردوں سے تعاون کرنے والے تمام تر ملکوں سے “اس تعاون کو فوری طور پر ختم کرنے” کی اپیل کرنے والے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “ہم ابتک مسائل کا حل تلاش نہیں کر سکے تا ہم اب ضرور حل کریں گے۔”

ریاض میں منعقدہ سربراہی اجلاس کا ذکر کرنے والے امریکی صدر نے سعودی عرب، شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور اجلاس میں شریک تمام تر ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ”میں امید کرتا ہوں کہ موجودہ کوششیں دہشت گردوں کی مالی امداد کے خاتمے کا ایک آغاز ثابت ہوں گی۔”