قطر سے ایل این جی کا معاہدہ گھاٹے کا سودا ہے، سراج الحق

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ قطر سے ایل این جی کا معاہدہ گھاٹے کا سودا ہے، کرپشن کے خلاف مارچ میں مہم شروع کر رہے ہیں، ویلنٹائن ڈے کے نام پر مغربی تہذیب کا ایجنڈا مسلط کیا جا رہا ہے۔

منصورہ لاہور میں اسلامی جمعیت طالبات کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ قطر سے گیس معاہدے کی تفصیلات سے عوام کو اندھیرے میں رکھا جا رہا ہے، پارلیمنٹ کو بھی بائی پاس کیا جا رہا ہے، معاہدے کے تحت گیس خریدیں یا نہ خریدیں، قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

سراج الحق کاکہناتھا کہ کرپشن کے خلاف مارچ میں مہم شروع کررہے ہیں، لوٹ مار کے 375 ارب ڈالر بیرونی ملکوں کے بینکوں میں پڑے ہیں، سراج الحق نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔