قاضی خالد علی نے بینظیر بھٹو کیمپس کورنگی کراچی کے دورے کے موقع پر شرکاء کے ہمراہ دعا مانگ رہے ہیں

کراچی : 30دسمبر 2016 ء شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلر و سابق جج قاضی خالد علی نے شہید بے نظیر بھٹو کیمپس ، کورنگی کا دورہ کیا، اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اِس موقع پر پروجیکٹ ڈاریکٹر جناب حسن عسکری نے بتایا کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے فنڈ کے اجراء کے بعد تعمیراتی کا م تیزی سے جاری ہے۔ بانی وائس چانسلر نے اِس موقع پر کہا کہ جامعہ قانون کے سٹی کیمپس میں اِس وقت 800 سے زائید طلباء و طالبات زیِر تعلیم ہیں، اور سٹی کیمپس میںمزید طلباء و طالبات کے داخلوں کی گنجائش تقریباً ختم ہوگئی ہے۔انہوں نے احکامات دیتے ہوئے کہاکہ شہید بے نظیر بھٹو کیمپس کورنگی میں تعمیراتی کام شب وروز کئیے جائیں تاکہ ہمارے طالبِ علموں کو کسی قسم کی کوئی مشکل نہ ہو۔ انہوں نے اِس موقع پر دو پودے بھی لگائے۔ اِس دورے میں رجسٹرار سید شرف علی شاہ اور ڈاریکٹر فنانس عامر بشیر بھی موجود تھے ۔ یہ پروجیکٹ 14 ایکٹر زمین پر محیط ہے ، جس کی کل لاگت 1145.178 ملین روپے ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کے بانی وائس چانسلر قاضی خالد علی زیر تعمیر بینظیر بھٹو کیمپس کورنگی کراچی میں جاری کام کاموانہ کر رہے ہیں جبکہ انکے ساتھ رجسٹرار سید شرف علی شاہ اور ڈاریکٹر فنانس عامر بشیر موجود ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کے بانی وائس چانسلر قاضی خالد علی نے بینظیر بھٹو کیمپس کورنگی کراچی کے دورے کے موقع پر دو یادگاری پودے نصب کیے۔ ان کے ساتھ رجسٹرار سید شرف علی شاہ اور ڈاریکٹر فنانس عامر بشیر موجود ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کے بانی وائس چانسلر قاضی خالد علی نے بینظیر بھٹو کیمپس کورنگی کراچی کے دورے کے موقع پر دو یادگاری پودے نصب کرنے پر شرکاء کے ہمراہ دعا مانگ رہے ہیں۔

Benazir Bhutto Shaheed Korangi Campus Visit

Benazir Bhutto Shaheed Korangi Campus Visit

Benazir Bhutto Shaheed Korangi Campus Visit

Benazir Bhutto Shaheed Korangi Campus Visit

Benazir Bhutto Shaheed Korangi Campus Visit

Benazir Bhutto Shaheed Korangi Campus Visit