قلعہ عبداللہ میں اے این ایف کی کارروائی، 7830 کلو گرام منشیات برآمد

Drugs

Drugs

کوئٹہ (جیوڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے قلعہ عبداللہ میں کارروائی کرتے ہوئے 7 ہزار 830 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 7 ہزار 830 کلو گرام چرس برآمد کرلی تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے اور اسے سندھ منتقل کیا جانا تھا۔

واضح رہے کہ اے این ایف گزشتہ ایک ہفتے کے دوران قلعہ عبداللہ اورچمن سے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرچکی ہے۔