قائد اعظم SSB کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ : اقراء یونیورسٹی کلب اور بائونس کلب کی جیت

Basketball Tournament

Basketball Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قائد اعظم SSB کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مزید 2 میچوں کے فیصلے ہو گئے۔ پہلے میچ میں اقراء یونیورسٹی باسکٹ بال کلب نے عسکری باسکٹ بال کلب کو 52-28سے عبرتناک شکست سے دو چار کردیا ،اقراء یونیورسٹی کی جانب سے دانش 16،سیف اللہ 12اور تفشین خان نے 15جبکہ عسکری کلب کے شامیر 7اور مبشر احمد نے 7پوائنٹ اسکور کئے۔

دوسرے میچ میں بائونس باسکٹ بال کلب نے آرام باغ باسکٹ بال کلب کو 47-36سے مات دیدی ،بائونس کلب کے ڈاکٹر محمد عاطف نے 16،محد طارق نے 12اور مبشر حسین نے 10جبکہ آرام باغ کلب کے جہانزیب 12،دانیال احمد نے 10پوائنٹ اسکور کئے میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن سائوتھ کے کوارڈینٹر حبیب حسن بلوچ سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ،امجد علی خان ،محمد یعقوب اور دیگر موجود تھے ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض طارق حسین ،آغا محمد رضا ،غلام رسول ،ظفر اقبال ،یعقوب قادری اور ممتاز احمد نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض عبدالناصر اور ضائمہ طارق تھے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر