قائداعظم ڈے شوٹنگ بال فیسٹیول کل ضلع کورنگی میں منعقد ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) با بائے قوم بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ کورنگی میں قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر قائداعظم ڈے شوٹنگ بال فیسٹیول (کل) مورخہ 25 دسمبر کو منعقد ہو گا۔

فیسٹیول کے مہمان خصوصی محمد ارشد انفارمیشن آفیسر ڈی ایم سی کورنگی ہونگے جو کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے تقریب کی صدارت صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان کریں گے۔