قائداعظم SSB کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں بائونس کلب اور ون یونٹ کلب کی کامیابی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قائد اعظم SSB کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں بائونس باسکٹ بال کلب نے اقراء یونیورسٹی باسکٹ بال کلب کو 44-40سے شکست مات دیدی۔

بائونس کلب کی جانب سے محاز بن طارق 17،ڈاکٹر محمد عاطف 13اور مبشر حسین نے 9جبکہ اقراء یونیورسٹی کی جانب سے محمد حسن 15،سیف اللہ 9اور نفشین خان نے 9پوائنٹ اسکور کئے۔

کھیلے گئے دوسرے میچ میں ون یونٹ باسکٹ بال کلب نے عسکری باسکٹ بال کلب کو دلچسپ اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42-40سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ون یونٹ کی جانب سے طلال احمد 22،کاشف احمد 13جبکہ عسکری کلب کی جانب سے شاہ میر حسین 18اور محمد انس نے 14پوائنٹ اسکور کئے۔

کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض طارق حسین، غلام رسول، ممتاز احمد، ظفر اقبال، یعقوب قادری اور محمد ہارون نے انجام دیئے۔

جاری کردہ : میڈیا سیکریٹری