پی ایس بی قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کیلئے بیڈ منٹن اور تائی کوانڈو مرد و خواتین ٹیموں کا اعلان

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) محکمہ کھیل سندھ نے پی ایس بی بین الصوبائی گیمز اسلام آباد میں شرکت کے لئے بیڈمنٹن اور تائی کوانڈو مرد و خواتین ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے منتخب ٹیمیں2 اپریل کو کراچی سے اسلام آباد روانہ ہونگی متعلقہ ایسو سی ایشن نے اوپن ٹرائلز کے بعد میرٹ پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔

ٹرائلز کی نگرانی سندھ اسپورٹس بورڈ کے انجم حسین، ارشاد علی مخدوم اور عبدالشکور نے کی۔5رکنی بیڈمنٹن( مرد) ٹیم کے لئے احسن جاوید، سید دانیال علی، سید معاذ علی، دانیال خورشید اور ایم ایم کمیل حسین کا انتخاب کیا گیا جبکہ خواتیم ٹیم میں عمیمہ،روشین اعجاز، مریم بی بی، سارا آفتاب اور اقرا رحمن جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔

تائی کوانڈو مردوں کی ٹیم میں افضل،علی حیدر ،مجتبیٰ،راحت اللہ،حبیب راشد، محمد زبیر خان،محمد حسن اور ضیاء الحق کو شامل کیا گیا کوچ فصیح الدین جبکہ منیجر شہاب کو مقرر کیا گیا ہے۔ تائی کوانڈو خواتین ٹیم کے لئے مہوش، انوشہ، حبا، فرحین، اریبہ، آسیہ حمنا خان اور منیزہ اکرم کا انئخاب عمل میں آیا آصفہ علی کوچ جبکہ منیجر ثاقب علی ہونگے۔

سیکریٹری اسپورٹس محمد راشد نے منتخب کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے تلقین کی ہے کہ وہ اپنے بہترین کھیل اور عمدہ ڈسپلن کا مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ کھیل سندھ کی نیک نامی کا سبب بنیں۔

سلیم عارف
پی آر او
0345-2977708