قائد اعظم سیمینار کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب محمد رفیق احمد رجوانہ آج بارسلونا پہنچ رہے ہیں

Mohammad Rafiq Rajwana

Mohammad Rafiq Rajwana

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے صدر چوہدری امتیاز لوراں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم سیمینار کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب محمد رفیق احمد رجوانہ آج بارسلونا پہنچ رہے ہیں۔

بارسلونا ائیر پورٹ پر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے عہدیداران ان کا ستقبال کریں گے ، اور 27 دسمبر شام چار بجے زیرو ہوٹل کے ہال میں یوم قائد اعظم سیمینار سے مہمان خصوصی گورنر پنجاب محمد رفیق احمد رجوانہ خطاب فرمائیں گے جس میں تمام پاکستانیو ں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔