قائداعظم ڈے شوٹنگ بال فیسٹیول 25 دسمبر کو کھیلا جائے گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ کورنگی میں قائدآعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر قائدآعظم ڈے شوٹنگ بال فیسٹیول 25 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

فیسٹیول کے مہمان خصوصی محمد ارشد انفارمیشن آفیسر ڈی ایم سی کورنگی ہونگے جو کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے تقریب کی صدارت صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان کریں گے۔