بلوچ اسٹار، معمار اسپورٹس، ہزارہ یونائیٹڈ اور گلشن سوکر کی کوارٹر فائنل میں انٹری

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ سنٹرل فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری این بی پی ڈسٹرکٹ سنٹرل فٹ بال چمپئن شپ میں 4ٹیمیں کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔پہلے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں بلوچ اسٹار نے مد مقابل جئے لعل کلب کو پنالٹی ککس پر 7-6سے ہرا دیا کھیل کے دوران مقابلہ 1-1گول سے برابر رہا بلوچ استار کے ذیشان جبکہ جئے لعل کے مرتضیٰ نے گول کئے۔

دوسرے میچ میںہزارہ یونائٹیڈ نے یونائیٹڈ کلب کو 3-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کے عباس علی ،غلام مصطفی اور محمد مہدی نے گول کئے ،تیسرے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں معمار اسپورٹس نے چمپئن اسپورٹس کو 2-0سے زیر کرکے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی معمار اسپورٹس کے یعقوب اور جمشید نے گول اسکور کئے جبکہ چمپئن شپ میں کھیلے گئے چوتھے میں گلشن سوکر نے ینگ گرین کو 4-0سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

گلشن سوکر کے کاشف ظفر نے دو جبکہ محمد علی اور محمد خالد نے ایک ایک گول اسکور کئے میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ضلع بے نظیر آباد (نواب شاہ) کے سیکریٹری اور نیشنل فٹ بال آرگنائزر ماسڑریاست کا تعارف کھلاڑیوں سے کرایا گیاماسٹر ریاست نے کہاکہ نیشنل بنک کے تعاون سے کافی عرصے کے بعد ڈسٹرکٹ سنٹرل میں چمپئن شپ کا انعقاد سے پوشیدہ ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔

انہوں نے کہاکہ ڈی ایف اے سنٹرل کے سیکریٹری سلیم پٹنی اور ناصر اسماعیل و دیگر ساتھیوں کی محنت و جدوجہد اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فٹ بال کے کھیل کے فروغ کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقینی دلا یا اس موقع پر ڈسٹرکٹ سینٹر فٹ بال ایسوسی ایشن کے ممبر جان محمد جان و دیگر بھی موجود تھے ۔چمپئن شپ میں کھیلے گئے میچ میں کمشنر عبدالجاوید ،مقصود علی اور اکرم جبکہ میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔