ملکہ الزبتھ دوم کے اقتدار کے 64 برس مکمل

Queen Elizabeth

Queen Elizabeth

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم 21 اپریل 1926ء کو لندن میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد البرٹ فریڈرِک آرتھر جارج جبکہ والدہ کا نام ایلزبیتھ اینجلا مارگریٹ بوزلائن تھا۔ ملکہ الزبتھ دوم نے 1952ء اپنے والد کے گزر جانے کے بعد 25 برس کی عمر میں تخت سنبھالا تھا۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ کی 1947ء میں لفٹینٹ فلپ ماؤنٹ بیٹن سے شادی ہوئی جو ہندوستان کے آخری انگریز وائسرائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے بھتیجے ہیں۔ آپ دنیا کی واحد حکمران ہیں جو کہ ایک سے زائد آزاد ممالک کی حکمران ہیں۔

برطانیہ کے علاوہ آپ کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جمیکا، بارباڈوس، برازیل سمیت کئی دوسرے ممالک کی ملکہ بھی ہیں۔