ملکہ کی خبریں 21/6/2016

Malika

Malika

ملکہ ( عمر فا رو ق اعوا ن سے ) چنگیا ں سڑ کا ں ، سو کھے پینڈ ے ایم این اے چو ہد ری عا بد ر ضا کو ٹلہ کے اپنا حلقہ سنو ارو پر و گر ا م کے تحت بر گیڈ یئر صد یق سا لک شہید رو ڈ گلیا نہ تا چو ک پا کستا ن گو ٹر یا لہ کا تعمیر ا تی کا م شر و ع کر و ا نے پر چیئر مین یو نین کو نسل ملکہ ملک محمد اقبا ل اعوا ن آ ف ملکہ نے ایم این اے چو ہد ری عا بد ر ضا کو ٹلہ ایم پی اے چو ہد ری شبیر احمد کو ٹلہ کو ز بر دست الفا ظ میں خر ا ج تحسین پیش کیا ہے ۔ اور کہا ہے کہ کو ٹلہ بر ا درا ن نے ا پنے حلقہ میں تر قیا تی کا مو ں کا جھا ل بچھا دیا ہے ۔ سڑ کیں ہو ں ، گلیا ں نا لیا ں کی تعمیر ہو یا پھر سکو ل اور کا لجز کی تعمیر مو جو د ہ دو ر میں ر یکا ر ڈ تر قیا تی کا م ہو ر ہے ہیں ۔ انہو ں نے چو ہد ری محسن انو ر کی فر م سیو ن سٹا ر اینڈ کو کے سڑ ک کی تعمیر کے معیا ر پر بھی ا عتما د کا ا ظہا ر کیا ہے ۔ اور ا مید کا ا ظہا ر کیا ہے کہ وہ اپنے سا بقہ پر ا جیکٹس کی طر ح گلیا نہ تا پا کستا ن چو ک گو ٹر یا لہ سڑ ک پر تعمیر ا تی کا م میں اپنی بھر پو ر صلا حیتیں لگا ئیں گے ۔ اور اس پر ا جیکٹ کو جلد ا ز جلد احسن ا ند ا ز میں مکمل کر یں گے ۔

ملکہ(عمر فا رو ق اعوا ن )راہنما جماعت اسلامی این اے 107سید ضیاء اللہ ایڈووکیٹنے لاہور سمیت صوبے بھر میں ناقص امن وامان کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ آئے روزلاکھوں روپوں کے ڈاکے،چوریاں اور قتل وغارت گری کی خبریں شہ سرخیوں کی صورت میں اخبارات میں آتی رہتی ہیں مگر قانون نافذکرنے والے ادارے،سیکیورٹی ایجنسیاں اور پولیس صوبے میں بڑھتی ہوئی جرائم کی شرح کوروکنے میں پوری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال ملک میں6لاکھ33ہزار600فوجداری مقدمات درج ہوئے جن میں پنجاب میں3لاکھ83ہزارشامل ہیں جوکہ حکمرانوں کی گڈگورننس پر سوالیہ نشان ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبائی حکومت جرائم کوکنٹرول کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کرے۔تھانے جرائم پیشہ عناصر کی آماہ جگاہ بن چکے ہیں۔سید ضیاء اللہ ایڈووکیٹ نے مزید کہاکہ پوراصوبہ لاقانونیت کی بھینٹ چڑھ چکا ہے۔رشوت خوری کے باعث اصل حق دار کو انصاف ملنا تو درکنارشنوائی تک نہیں ہوتی۔صوبے کے10کروڑعوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت امن وامان کویقینی بنائے۔انہوں نے کہاکہ عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں جب تک تھانہ کلچر میں اصلاحات نہیں لائی جاتیں فرسودہ نظام کا خاتمہ ممکن نہیں۔عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہے مگر بدقسمتی سے اس حوالے سے اقدامات نہیں کیے جارہے۔لوگوں کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیا ہے۔ رہی سہی کسرڈولفن فورس کے اہلکاروں کی جانب سے منشیات فروش سے رشوت لینے کی خبر نے پوری کردی ہے۔یوں محسوس ہوتاہے کہ صوبے میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔کرپٹ عناصر کومنظم پلاننگ کے تحت اہم اداروں میں بھرتی کیاجارہا ہے۔
۔۔۔۔۔
ملکہ(عمر فا رو ق اعوا ن )انصاف ٹائیگرز پنجاب کے صدر چوہدری وقارمنیر لنگڑیال ایڈووکیٹ نے پانامالیکس کے حوالے سے ٹی اوآرز پر اختلافات برقرار کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے حکومت فرار کا راستہ اختیار کررہی ہے۔بے بنیاد طریقوں سے معاملے کو طول دیاجارہا ہے جوکہ انتہائی قابل مذمت ہے۔18کروڑ عوام کا مطالبہ ہے کہ قومی دولت لوٹنے اور ٹیکس چوری کرنے والوں کا کڑااحتساب کیاجائے۔ایک طرف حکومت عوام پر نئے ٹیکس لگاکر خون نچوڑرہی ہے اور دوسری جانب حکمران خاندان خود غیر قانونی طور پر ٹیکس چوری میں ملوث ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں روزانہ 12ارب روپے کی کرپشن حکمرانوں کی کارکردگی پر سب سے بڑاسوالیہ نشان ہے۔گڈگورننس کے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ ملک میں بلاتفریق سب کا احتساب ہونا چاہئے۔قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے رعایت کے مستحق نہیں۔اگر حکومت نے ٹی اوآرز پر لیت ولعل ست کام لینا ہے تو اس کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑے گا۔چوہدری وقارمنیر لنگڑیال ایڈووکیٹ نے مزیدکہاکہ فوج میں بھی کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی ملکی آئین و قانون کے مطابق ہونی چاہئے ناکہ فوجی ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے۔ کرپٹ عناصر خواہ کسی کی بھی صفوں میں ہیں ان کے خلاف پوری قوت سے کاروائی عمل میں لائی جائے۔جب تک کرپشن کا قلع قمع اور کرپٹ عناصر کوپابندسلاسل نہیں کردیاجاتاملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ کرپشن ناسور بن گئی ملکی ڈھانچے کو دیمک کی طرح کھارہی ہے۔بدعنوانی کے انسدادکے لئے نیب کو پالیسی تبدیل کرناہوگی۔ورکرزویلفیئرزفنڈزمیں ایک ارب20کروڑ کافراڈہوامگر ابھی تک سست تفتیشی عمل کے باعث اصل مجرمان کیفر کردار تک نہیں پہنچ سکے۔
۔۔۔۔
ملکہ(عمر فا رو ق اعوا ن )پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل کھاریاں کے صدر چوہدری وسیم احمد جاوید آف بیگہ نے کہا ہے کہ مجھے یوتھ ونگ تحصیل کھاریاں کی ذمہ داری سونپ کر قائدین نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہارکیا ہے اس پہ پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ گزشتہ روز پریس کلب گلیانہ کے سنیئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں چوہدری وسیم احمد جاوید نے کہا کہ عوامی خدمت کی سیاست کا مشن مجھے اپنے آباواجداد سے وراثت میں ملا ہے میرے نانا صوبیدارفضل احمد مرحوم اور بزرگ میجر بشیراحمد کی ساری زندگی عوام کی بے لوث خدمت میں گزری ۔یہی وجہ ہے کہ جب میں نے جنرل کونسلر کی سیٹ پہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تو نہ صرف علاقے کی عوام نے ہماریاس فیصلے کوسراہا بلکہ انتخابات والے دن بھرپور اور بھاری اکثریت سے ووٹ دے کر کامیاب کروایا۔چوہدری وسیم احمد جاوید نے کہا کہ یوتھ ونگ کو ہم نہ صرف تحصیل کھاریاں میں منظم اور متحرک کر کے دم لیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم باتوں اور دعوں کی بجائے عملی کام پہ یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحصیل کھاریاں کے نوجوان باشعور ہیں اور ہم تحصیل کھاریاں کے ہرنوجوان کے پاس قائد تحریک عمران خان کا پیغام پہنچا کر تحریک انصاف کو تحصیل کھاریاں کے نوجوانوں کی ہر دلعزیز جماعت بنا کر دم لیں گے۔