ملکہ کی خبریں 25/07/2015

Nasir Bashir

Nasir Bashir

ملکہ ( عمر فاروق اعوان سے ) سابق ہیڈ ماسٹر ہائی سکول گوچھ چوہدری محمد بشیر آف روپیری کے صاحبزادے چوہدری ناصر بشیر یونان کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دینے والوں کارش۔ جن میں نمایاں طور پر چوہدری غضنفر جمشید پلاہوڑی ، طارق مصطفی اعوان ملکہ، چوہدری ارشمان حسین غضنفر پلاہوڑی ، چوہدری ارباب صفدر ، چوہدری یاسر مٹھو ڈو ئیاں ، چوہدری عاصم میر ڈو ئیاں ، ماسٹر خالد محمود اعوان یونان ، عمر فاروق اعوان جوائنٹ سیکرٹر ی پریس کلب گلیانہ ، محسن ضیاء اعوان رو نامہ دنیا و دیگر ا فراد شامل تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ ( عمر فاروق اعوان سے ) عید مبارک چیلنج والی بال نمائشی میچ شا ہین والی بال کلب پلاہوڑی نے جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے شاہین والی بال کلب پلاہوڑی اور حسام رسولپور والی بال کلب کے درمیان نمائشی میچ ملکہ والی بال گرائو نڈ میں کھیلا گیا۔ جو شاہین والی بال کلب نے مسلسل پہلی دو نو ں گیمیں 20-15 اور 20-5 پو ائنٹ سے جیت لیں۔ مہمان خصوصی سابق ناظم یو سی ملکہ ملک محمد اقبال اعوان تھے۔ شاہین والی بال کلب پلاہوڑی کے کپتان چوہدری واجد حسین یواے ای جبکہ حسام رسولپور والی بال کلب کے کپتان راجہ صدام حسین تھے۔ میچ کے اختتام پرونر ٹیم شاہین والی بال کلب کے کپتان چوہدری واجد حسین کو نقد انعام مبلغ 20000 روپے دیا گیا۔ حاجی عبدالمالک منڈا ہر سعودی عرب نے مبلغ 2500 روپے ونر ٹیم کو انعام دیا۔ چوہدری نوید گجر جنڈ شریف نے بھی ونر ٹیم کو خصوصی ا نعام سے نوازا۔ شاہین والی بال کلب کی طرف سے چوہدری اورنگ زیب عرف رنگا اور چوہدری اسعد بشیر مہر نے جبکہ حسام والی بال کلب کی طرف سے راجہ صدام حسین اور سید عظمت شاہ نے بہتر ین کھیل پیش کیا۔ میچ کے انعقاد میں چوہدری عاصم بشیر اور چوہدری قدیر حسین نے خصوصی معاونت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملکہ ( عمر فارو ق اعوا ن سے ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما محمدعرفان ناگرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) نہ صرف بھرپور انداز میں شرکت کرے گی بلکہ بھاری اکثریت سے کامیابی بھی حاصل کرے گی۔ محمدعرفان ناگرہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے گورنر پنجاب کا آرڈیننس موثر اقدام ہے۔ اگر پارٹی قائدین مجھے اپنی یونین کونسل سے الیکشن لڑنے کا کہیں گے تو ضرور لڑوں گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور کارکنان کا عہدہے کہ اٹھارہ کروڑ سے زیادہ پاکستانیوں کو ہر قیمت پر ماضی کے اندھیروں سے نجات دلائیں گے۔ لہذا میں گزارش کروں گا کہ محرومیوں کے خاتمے اور مسائل کے تیزی سے حل کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ووٹ دیں اورفصلی بٹیرں اور برساتی مینڈکوں سے نجات حاصل کریں۔