ملکہ کی خبریں 27/07/2015

Malik Iqbal Awan

Malik Iqbal Awan

ملکہ ( نامہ نگار ) سابق ناظم یو سی ملکہ ملک محمد اقبال اعوان آف ملکہ نے گذ شتہ روز مقا می اخبارات میں لگنے والی خبر کی پر ز ور تردید کی ہے۔ اور و ا ضع کیا ہے کہ مو ضع پلاہوڑی میں رہا ئش گاہ حاجی محمد اشفاق تا برساتی نالہ تک بننے والی رو ڈ کے لیے کل 20 لا کھ کی گرانٹ منظور ہوئی تھی۔ جس میں سے مبلغ دس لاکھ ریلیز ہوا تھا۔ ٹھیکیدار محمد نعیم نے 10 لاکھ گر انٹ سے رہا ئش گاہ حاجی اشفاق سے لے کر برساتی نالہ تک سڑ ک کے دونوں اطراف تقریبا 2 فٹ چو ڑ ے پختہ نالے تعمیر کر وا دیے ہیں۔ جس سے اہل محلہ کا دیر ینہ مسئلہ نکاسی آب حل ہو گیا ہے۔ انہوں نے نالے تعمیر ہونے پر سکھ کا سانس لیا ہے۔ اور اہل دیہہ ٹھیکیدا ر محمد نعیم کی کا ر کر دگی سے مطمئن ہیں۔ انہو ں نے واضع الفاظ میں اس الزام کی تردید کی ہے کہ ٹھیکیدا ر محمد نعیم تعمیر اتی کام نامکمل چھوڑ کر اور فنڈز لے کر بھاگ گیا ہے۔ جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں۔ باقی دس لا کھ کا فنڈ زر یلیز ہونے پر دونوں اطراف کے نالوں کے درمیان سڑک کی کنکریٹ کر دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ ( عمر فاروق اعوان سے ) علا قہ کی قدیم علمی درس گاہ نیشنل پبلک سکول آمنہ آباد کا میٹرک سا ل 2015ء کا رزلٹ بھی گذشتہ سالوں کی طرح شا ندار رہا۔ طالبات کا میڑ ک کا رز لٹ 100 فی صد جبکہ طلبہ کا 97 فی صد ر ہا۔ تاشفہ امجد ولد امجد حسین اعوان آف ملکہ 981 نمبر لے کر ٹاپ سکورر رہی۔ گلفام جاوید ولد ماسٹر عنصر جاوید چوہدری آف پلاہوڑ ی 949 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر ردا ظفر ولد ظفر اقبال ہیراگڑ ھ 935 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر جبکہ ذاکر حسین ولد ا رشد علی تیر و چک 917 نمبر لے کر چوتھے نمبر پر رہے۔ علاقے بھر کی سیاسی و سماجی اور علمی شخصیات نے بانی ادارہ حاجی چوہدری محمد حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی علاقے کے لیے تعلیمی خدمات قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پر ایم ڈ ی چوہدری افضال حسین اور پرنسپل چوہدری انتصار حسین نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے بتایا کہ ہمارے ادار ے نیشنل پبلک سکول آ منہ آباد کے طلباء او ر طلبات نے گذشتہ سال علاقے بھر میں دیگر تعلیمی اداروں کی نسبت سب سے ز یا دہ 18 لیب ٹاپ حاصل کیے۔ ہمارے ادار ے نے دوران تعلیم اگر کسی طالبعلم کے والد کی اچانک وفات ہو جائے اس طالبعلم کو میٹر ک تک تعلیم با الکل فری دی جاتی ہے۔ میٹرک کے رزلٹ کے بعد ہمارے ادارے نے ا نٹر کلاسز کے داخلے بھی جاری ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ ( عمر فاروق اعوان سے ) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگلیہ کی طالبات کی میٹرک سال 2015کے امتخانات میں شاندار کا ر کردگی۔ 54 طالبات میں سے 52 طالبات کامیابی کی حقدار ٹھہری۔ سو یر ا جبین 871 نمبر لے کر پہلے نمبر پر نمر ا دریز 856 نمبر لے کر دوسر ے نمبر پر زینب بی بی 846 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر ر ہی یسر ا بتول 795 نمبر لے کر چوتھے اور فائزہ بی بی 789 نمبر لے کر پانچویں پوزیشن حاصل کی ۔ سماجی سیاسی اور تعلیمی شخصیات نے سکول ہیڈ مسٹر یس میڈ م کنیز فا طمہ ملک اور سکول سٹاف کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ ان کی بہترین ایڈ منسٹریشن اور سکول سٹاف کی اپنے کام سے لگن اور محنت کی بدولت اللہ تعالی نے سکول کی طالبات کو شاندار کامیابی سے نوازا ہے امید ہے کہ ادارہ اپنی اس شاندار روایت کو آئندہ بھی برقرار رکھے گا۔