ملکہ کی خبریں 25/05/2015

Medical Camp

Medical Camp

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے ) شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن گلیانہ کے زیر اہتمام شمسہ فری بلڈ گرپنگ کیمپ کا اہتمام گزشتہ روز شمسہ فری ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گلیانہ میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چیئرمین اووسیز کمیشن ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ تھے۔

جبکہ مہمانان اعزازپاکستان میدیکل ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد عباس ،چوہدری ماجد علی کونسلر،ملک محمد اقبال سابق ناظم ملکہ،ملک محمد اشرف دھنگ،حبیب بینک کھاریاںکینٹ محمد افضل،سندس فاونڈیشن کے عمران خان،چوہدری شمیم محمد چیئرمین، مصدق عزیزچوہدری ،عاشق حسین اعوان،بیگم امتیاز چوہدری اور داود بٹ سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔کیمپ میں سینکڑوں مرد وخواتین اور بچوں کے بلڈ گروپ چیکنگ کے بعد بلڈ گروپ کارڈ مہیا کئے گئے۔

کیمپ میں متعدد افراد نے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا۔شمسہ بلڈ بنک کا باقاعدہ افتتاح شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن گلیانہ کے صدر چوہدری سرفرازسبحانی نے اپنے خون کا عطیہ دیا۔تقریب سے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ،ڈاکٹر محمد عباس چوہدری ،عزیزالرحمان مجاہد اور دیگر نے خطاب بھی کیا۔