ملکہ کی خبریں 30/01/2016

Malika

Malika

ملکہ (محسن ضیاء اعوان) نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، اس سلسلہ میں بتایا جاتا ہے کہ نوحی گاؤں چیچیاں کی رہائشی خاتون زاہدہ بی بی زوجہ اجمل لالہ موسیٰ گئی ہوئی تھی کہ روڈ کراس کرتے ہوئے گاڑی کی زدمیں آگئی اور موقعہ پردم توڑگئی ،پولیس نے کاروائی کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کردی۔
……………………..
……………………..
ملکہ (محسن ضیاء اعوان) تھانہ گلیانہ میں منشیات فروشی ،ناجائز اسلحہ اور ساونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کر لئے گئے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ گلیانہ میں عبد الغفور ولد منظور حسین سے 8 MM رائفل برآمد ہوئی ہے ۔ایس آئی محمد اکرام کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔دوسرا مقدمہ شکیل احمد ولد رشید احمد قوم انصاری سکنہ کھاریاں مجاہد کالونی سے 32 بور پسٹل برآمد ہو ا ہے ۔محمد جنید احمد ولد دلدار حسین سے 30 بور پسٹل برآمد ہو ا ہے ۔عاشق مسیح ولد مہنگا مسیح سے 45 گرام چر س بر آمد ہوئی ہے ۔عاشق مسیح کا تعلق چک لشکری سے ہے ۔چک لشکری کے الیاس مسیح ولد چن مسیح سے 355 گرام چرس بر آمد ہوئی ہے ۔عمران علی سکنہ شاہ پور ننکانہ صاحب ۔اور وحید عباس ولد بشیر سکنہ منگلیہ کے خلاف لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
……………………..
……………………..

ملکہ (محسن ضیاء اعوان) پاک پریس کلب فرانس کے صدر زاہد مصطفی اعوان کی طر ف سے آکاش نیازی کے والد محترم کی وفات پر تعزیت کا اظہار اور اظہار ہمدردی تفصیل کے مطابق گجرات سے کرائم رپورٹر آکاش نیازی کے والد محترم جو کہ گزشتہ دنوں خالق حقیقی سے جا ملے تھے کی وفات پر پاک پریس کلب فرانس کے صدر زاہد مصطفی اعوان نے تعزیت کا اظہار کیا ہے ،انھوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔