ٹھوٹھہ رائے بہادر پی ٹی سی ایکسچینج میں ڈی ایس ایل براڈبینڈ کی دھکا سٹارٹ سروس

Ptcl Boadband Services

Ptcl Boadband Services

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) ٹھوٹھہ رائے بہادر پی ٹی سی ایکسچینج میں ڈی ایس ایل براڈبینڈ کی دھکا سٹارٹ سروس سے انٹرنیٹ صارفین کنکشن ختم کروانے پر مجبور۔

تفصیل کے مطابق ٹھوٹھہ رائے بہادر پی ٹی سی ایل ایکسچینج میں ڈی ایس ایل براڈبینڈ کی ناقص سروس سے صارفین پریشان۔ جبکہ محکمہ پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس پر ماہانہ کروڑوں روپے بٹور رہا ہے۔

انٹر نیٹ خراب ہونے کی صورت میں ہیلپ لائین پر کمپلین کی جا تی ہے جس میں 24 گھنٹے کا ٹائم دیا جاتا ہے کہ ہمارا نمائندہ آئے گا اور ٹھیک کر جائے گانہ نمائندہ آتا ہے اور نہ ہی انٹرنیٹ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام سے سروس کی بہتری کا مطالبہ کیا ہے۔