ایک سوال کا بھی جواب نہیں ملا، حکومت بوکھلا گئی : اعتزاز احسن

Aitzaz Ahsan

Aitzaz Ahsan

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومتی رہنما بولے تو اعتزاز احسن نے بھی جواب دے دیا۔ کہتے ہیں پوچھا کچھ جا رہا ہے جواب کچھ آ رہا ہے۔ جواب دینے والے بوکھلاہٹ کے شکار بھی تھے۔

پی پی رہنما نے اپنی اہلیہ پر الزامات کا جواب بھی دیا۔ بولے ایل پی جی کوٹہ سرکاری بزنس نہیں کوئی بھی کر سکتا ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے بھی رد عمل دیا۔ کہتے ہیں عمران خان کی بہنوں کا پاناما لیکس میں کوئی ذکر نہیں الزامات کا مقصد بلیک میلنگ ہے۔

حکومت تحریک انصاف کو تحقیقات کے مطالبے سے روکنا چاہتی ہے لیکن ایسے جان نہیں چھوٹے گی۔