کوئٹہ : 2 مختلف حادثات میں 3 سکیورٹی اہکاروں سمیت 10 جاں بحق، 26 زخمی

Accident

Accident

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کراچی شاہراہ پر پہلا واقعہ مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں پیش آیا جہاں پر کراچی سے کوئٹہ آنے والی کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس میں کوچ کے سات مسافر جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو مستونگ ہستپال منتقل کیا ہے، واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

دوسرا واقعہ قلات کے علاقے منگوچر خالق آباد میں سکیورٹی کی گاڑی کو پیش آیا جس میں 3 سکیورٹی اہکار جاں بحق جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ یہ وقعہ بھی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جاں بحق ہونے والے سکیورٹی اہکاروں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔