کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی؛ 4 دہشت گرد ہلاک

Police

Police

کوئٹہ (جیوڈیسک) دشت کے علاقے میں مکان پرسی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

کوئٹہ میں دشت کے علاقے میں مکان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرسی ٹی ڈی نے کارروائی کی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 سی ٹی ڈی اہلکار زخمی جب کہ جوابی فائرنگ میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب آپریشن کے دوران ہی ایک خودکش حملہ آورنے پولیس کی بکتربند گاڑی کے پاس آکر خود کو اڑالیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکارمحفوظ رہے تاہم ایک راہ گیربچہ جاں بحق اورایک خاتون زخمی ہو گئیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق علاقے میں دو دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی جس کے بعد پولیس اورایف سی کی بھاری نفری کوبھی طلب کرلیا گیا ہے۔