کوئٹہ میں ایئرپورٹ کے قریب پولیس مقابلے میں 5 ملزمان ہلاک

Quetta Airport,

Quetta Airport,

کوئٹہ (جیوڈیسک) ایئرپورٹ کے علاقے چشمہ اچوزئی میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 حملہ آور مارے گئے جب کہ فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

کوئٹہ میں ایئرپورٹ کے علاقے چشمہ اچوزئی میں پولیس کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ قریبی باغ میں چھپے مسلح ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ کی گئی تو ملزمان نے قریبی باغ میں روپوش ہوگئے جس کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے ملزمان کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا جس کے نتیجے میں 5 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان سے فائرنگ سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کےلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا ہے جب کہ ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم ان کی لاشوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔