کوئٹہ : بیشتر علاقے سردی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی کم

Snow

Snow

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر علاقے سردی کی لپیٹ میں ، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں کم ازکم درجہ حرارت منفی 5 ، کوئٹہ میں منفی 4، قلات اور دالبندین میں مفنی 2 ، ژوب میں منفی ایک، سبی اور بارکھان میں 4، گوادر میں 14 ، جیونی میں 16 ، خضدار میں 5 ، لسبیلہ اور پسنی میں 9 ، نوکنڈٰی میں 6 ، پنجگور میں 3 ، تربت میں 15 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اگلے 24 گھنٹوں میں موسم سرد خشک رہنے کا امکان ہے۔