کوئٹہ : باچاخان چوک پر دھماکے کا مقدمہ سٹی تھانے میں درج

Quetta Blast

Quetta Blast

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے باچا خان چوک کے قریب گزشتہ شام ہوئے بم دھماکے کا مقدمہ سٹی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 3 خواتین اور 2 بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے تھے۔دھماکہ شہر کے وسطی علاقے باچاخان چوک کے قریب بلدیہ پلازہ کے سامنے ہوا۔

دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی،دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے، جن میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔دھماکے سے قریبی دوکانوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،زخمیوں کو فوری طورپر سول اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دھماکے میں جاں بحق شخص کی شناخت سیف اللہ اچکزئی کے نامی سے ہوئی ہے ، سیف اللہ کے بھائی سعد اللہ کہنا ہے کہ وہ کافی عرصہ سے باچا خان چوک پر برتن کی ریڑھی لگاتا تھا اورکوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد کا رہائشی تھا ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں تقریبا 5 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا،جس میں نٹ بولٹ بھی ڈالے گئے تھے۔