کوئٹہ میں خودکش دھماکہ، ملک بھر میں تین روز سوگ کا اعلان

Quetta Blast at Hospital

Quetta Blast at Hospital

اسلام آباد (پ۔ر) آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کا کوئٹہ میں ہونے والے خودکش دھماکہ میں 2 کیمرہ مین کی شہادت اور متعدد صحافیوں کے زخمی ہونے کے خلاف ملک بھر میں تین روز سوگ کا اعلان واقعہ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ وکلا برادری ودیگر شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اجلاس میں اعلامیہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جرنلسٹس کونسل(ر)کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت مرکزی سر پرست اعلی محمدگلزار چوہدری ہوا اجلاس میں چیئرمین شبیر حسین طوری ،مرکزی سیکرٹری جنرل سید طاہرعلی ،سینئروائس چئرمین اعجاز بٹ،وائس چئرمین سید طلعت عباس شاہ ، سیکرٹری فنانس اے ڈی شہزاد،ایڈیشنل فنانس سیکرٹری سید امتیاز حسین شاہ، سیکرٹری انفارمیشن صہبان عارف،میڈیا کوآر ڈی نیٹر شیخ محمد نعیم پنجاب کے صدراحسان الحق چورہدی کے علاوہ دیگر اہم ممبران نے شرکت کی اجلاس میں کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکہ میں نجی ٹی وی کے کیمرہ میں شہزاد خان،محمود خان سمیت متعدد صحافیوں کے زخمی ہونے پرگہرے دکھ وغم کا اظہار کیا گیا اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کی شدید الفاظوں میں مذمت کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد گلزار چوہدری ، شبیر حسین طوری، سید طاہرعلی، اعجاز بٹ ودیگر نے کہا کہ خبر کی تلاش میں سرگران آج ہمارے ساتھی جدا ہوگئے ہیں سانحہ کوئٹہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بلوچستان جہاں پہلے ہی میڈیا کے ساتھیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے اس کے باوجود مقامی افراد صحافتی میدان میں اپنی جان ومال کو دا پر لگا کر عوامی آواز کو بلند کرتے ہیں بم دھماکوں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی رپوٹنگ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذارانہ پیش کرنے کا سلسلہ سوموار کے روز بھی جاری رہا کام کے دوران بم دھماکہ کا نشانہ بن کر نجی ٹی وی کے کیمرہ میں شہزاد خان،محمودخان جام شہادت نوش کرگئے جبکہ فریداللہ اور فتح محمد سمیت متعددساتھی زخمی حالت میں اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں جس کا افسوس ہے مقررین نے کہا کہ حکومت واقعہ میں ملوث افراد کو بے نقاب کرتے ہوئے قانون کے کٹہرے میں لاکر انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔

حکومتی سطح پرزخمی صحافیوں کے علاج معالجے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں اجلاس میں بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر باز محمد کاکڑ سمیت دیگر وکلا کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری کے اس غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ سانحہ کوئٹہ کے شہدا کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور پسماندگاں کو صبر وجمیل عطا فرمائیں اجلاس میں کوئٹہ کے نجی ٹی وی کیمرہ مین شہزاد خان اور محمود خان کی شہادت فرید اللہ اور فتح خان سمیت دیگر صحافیوں کے زخمی ہونے پر تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا گیا۔

جاری کردہ
انفارمیشن سیل(سئنیر وائس چیر مین آفس)