کوئٹہ: سریاب کے علاقے سبی روڈ پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق

Quetta Blast

Quetta Blast

کوئٹہ (جیوڈیسک) سریاب کے علاقے سبی روڈ پر پولیس ٹرک پر بم حملے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں جہاں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے عملے کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں ٹرک کو نشانہ بنایا گیا جس میں 35 کے قریب پولیس اہلکار سوار تھے۔