کوئٹہ اور چمن میں درمیانی شدت کا زلزلہ

Earthquake

Earthquake

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ اور چمن میں درمیانی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
کوئٹہ اور چمن سمیت گردو نواح میں درمیانی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز چمن کا علاقہ اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے بعد لوگ خوف و ہراس کے باعث اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔