کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال مسلسل بارہویں دن بھی جاری، مریض خوار

Young Doctors Strike

Young Doctors Strike

کوئٹہ (جیوڈیسک) صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے حق میں مسلسل بارہ دن سے ہڑتال پر ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز نے مکمل ہڑتال کرتے ہوئے کوئٹہ کے سول اور بولان میڈیکل کملپیکس ہسپتال میں تمام او پی ڈیز کو تالے لگا دیئے ہیں۔

روزانہ او پی ڈیز میں آنے والے ہزاروں مریض علاج معالجہ کی سہولت سے محروم ہونے کے باعث پریشانی سے دو چار ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے جہاں ایک جانب او پی ڈیز آنے والے مریض متاثر ہو رہے ہیں وہیں آپریشن تھیٹرز میں بھی گزشتہ دو ہفتوں سے معمول کے آپریشن نہیں ہوئے۔

او پی ڈیز بند اور آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں کے معاملات ٹھپ ہو گئے ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کے تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے اور 16 مئی سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا بھی بائیکاٹ کریں گے۔