کوئٹہ: فائرنگ کے 2 واقعات، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

Quetta Firing

Quetta Firing

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں فائرنگ کے 2 واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔لواحقین نے باچا خان چوک پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔

کاسی روڈ کے قریب 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی،جس سے 6 افراد زخمی ہوئے، ان میں سے ایک شخص علی رضا اسپتال میں دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد علی رضا کے لواحقین نے باچاخان چوک پراحتجاج کیا اور ٹائر جلائے۔

اس موقع پرمسلح افراد نے فائرنگ کردی ،جس سے 2 راہگیر زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ، جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور دکانیں بند کردی گئیں۔ پولیس دونوں واقعات کی تحقیقات کررہی ہے۔