کوئٹہ: سریاب روڈ پر فائرنگ، 4 سکیورٹی اہلکار شہید

Quetta Firing

Quetta Firing

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے ملحقہ لانگوآباد میں نا معلوم افراد کی سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے چار اہلکار شہید ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

سکیورٹی فورسز کے اہلکار ریلوے ٹریک کی پٹرولنگ پر مامور تھے۔ شہید ہونے والے اہلکاروں میں لانس نائیک اسلم اور شبیر، نائیک محمد سعید اور سپاہی امجد شامل ہیں۔