کوئٹہ : نوجوان لڑکی کی بوری بند لاش برآمد

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد سے نوجوان لڑکی کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے، لاش کو شناخت کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق پولیس کو خروٹ آباد سے 30 سالہ لڑکی کی بوری بند لاش ملی، جسے سر پر تیز دھار آلے وار کر کے قتل کیا گیا تھا، پولیس نے لاش کو شناخت کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔