پہلے پلے آف میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا مقابلہ ہو گا

Peshawar Zalmi vs Quetta Gladiators

Peshawar Zalmi vs Quetta Gladiators

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ کا سنسنسی خیز مرحلہ اپنی رونقیں بکھیرنے کو تیار ہے۔ لیگ کا پہلا پلے آف میچ ٹاپ ٹیموں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔ بوم بوم آفریدی کی قیادت میں پشاور زلمی جیت کیلئے پرعزم ہے جبکہ سرفراز الیون بھی حریف کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پرجوش ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ میں یہ تیسرا ٹاکرا ہو گا۔ دبئی میں گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو تین وکٹ سے شکست دی تھی۔