کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

PSL

PSL

دبئی (جیوڈیسک) پی ایس ایل کے سلسلے کا چوتھے میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان دبئی میں کھیلا گیا۔ ہدف کے تعاقب کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احمد شہزاد اور لیوک رائٹ نے اننگز کا آغاز کیا۔

احمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور احمد شہزاد نے پی ایس ایل میں پہلی نصف سنچری بنائی اور 71 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ لیوک رائٹ نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 39 گیندیں کھیل کر 47 رنز بنائے اور عماد وسیم کی گیند پر نعمان انور کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کے پی پیٹرسن کے شاندار چکھے نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کامیابی دلوائی۔ کے پی پیٹرسن 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے سمنز اور نعمان انور اوپنگ کیلئے آئے تو خاصے پر اعتماد نظر آ رہے تھے مگر یہ اعتماد زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا اور نعمان انور بغیر کوئی اسکور کئے انور علی کی پہلی ہی گیند پر ذوالفقار بابر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ سمنز نے 19 گیندیں کھیل کر 1 چھکے کی مدد سے 11 رنز جوڑے اور محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ونس نے 1 چھکے اور 1 چوکے کی مدد سے 33 گیندیں کھیل کر 30 رنز بنائے۔

شکیب الحسن 17 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے اور نبی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ شعیب ملک نے اسکور بورڈ میں 37 کا اضافہ کیا اور رن آؤٹ ہو گئے۔ بوپارا نے 29 گیندیں کھیل کر 3 چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے ہیں۔ بوپارا انور علی کی گیند پر سعید نسیم کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ عماد وسیم بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہو گئے۔ سہیل تنویر میدان میں تو آئے تاہم انہیں کوئی گیند کھیلنے کا موقع نہ ملا۔