کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق

QUETTA

QUETTA

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے اسمنگلی روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی پولیس سب انسپکٹر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔

پولیس کے مطابق سب انسپکٹر مختیار احمد گھر واقع سرپل اسمنگلی روڈ سے موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے لئے پولیس لائن جا رہا تھا کہ اچانک مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے باعث وہ سر میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ جسے فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری طبی امداد کے بعد اسے سی ایم ایچ ریفر کر دیا گیا ہے ۔ تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پولیس سب انسپکٹر جاں بحق ہو گیا ۔