کوئٹہ : گھر میں گیس لیکیج سے دھماکہ، 2 افراد زخمی

Quetta Gas Leakage

Quetta Gas Leakage

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے ارباب کرم خان روڈ پر گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا ہے، جس سے دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں لیکیج کے باعث کمرہ گیس سے بھر گیا تھا، گھر کے فرد کی جانب سے ماچس کی تھیلی جلاتے ہی اچانک دھماکہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں کمرے میں موجود دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلکس اسپتال کی برن یونٹ منتقل کردیا گیا، دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔