کوئٹہ: 2 مخالف قبائل کے جھگڑے میں 1 شخص زخمی، علی مدد جتک گرفتار

Ali Madad

Ali Madad

کوئٹہ (جیوڈیسک) پولیس نے سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک اور ان کے 2 گارڈز کو فائرنگ کر کے قبائلی شخصیت کے بھتیجے کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق آج صبح جناح روڈ پر سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک، ان کے محافظوں اور ان کے مخالف قبائلی شخصیت اور محافظوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

جس کے نتیجے میں قبائلی شخصیت کا بھتیجا ظہور زخمی ہوگیا تھا، قبائلی شخصیت کے بھتیجے کی رپورٹ پر سول لائن پولیس نے سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک کو 2 گارڈز کے ہمراہ گرفتار کرلیا۔