کوئٹہ : فائرنگ کے دو واقعات، 4 پولیس اہلکار جاں بحق

Quetta Firing Incident

Quetta Firing Incident

کوئٹہ (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق سریاب روڈ کے علاقے چکی شاہوانی میں نامعلوم افراد نے ایک کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کار میں موجود دو پولیس اہلکار فیض محمد اور نعیم اختر شہید ہو گئے۔

سبی سے تعلق رکھنے والے دونوں پولیس اہلکار ڈی سی او کے سکیورٹی گارڈ تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور متعلقہ اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب، ہزار گنجی میں ایس ایچ او شالکوٹ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محافظ اور ڈرائیور شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ایس ایچ او شالکوٹ جاوید بزدار محفوظ رہے۔