کوئٹہ: جناح روڈ پر دھماکا، 7 افراد جاں بحق

Quetta Blast

Quetta Blast

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے جناح روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہو گئے۔ پولیس کی بھاری نفری دھماکے کی جگہ پہنچ گئی، امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا لیاقت پارک کے قریب اس وقت ہوا جب وہاں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی۔ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فوری طور پر اندازہ نہیں کیا جاسکا ہے، دھماکے سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد سول اسپتال کوئٹہ اور بی ایم سی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ کوئٹہ میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ اور دھماکے کے دو مختلف واقعات پیش آئے ہیں۔