کوئٹہ : کیچی بیگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کیچی بیگ کے علاقے کلی گوگڈی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کرآمدان نامی شخص پر فائر کر دیا اور فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے بعد اسے زخمی حالت میں سول ہسپتال منقتل کر دیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔